ایم کیو ایم میں اختلافات کی تاریخ کتنی پرانی؟

SAMAA | - Posted: Feb 6, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 6, 2018 | Last Updated: 3 years ago

کراچی: سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان دو دھڑوں میں بٹ گئی، بہادرآباد اور پی آئی بی گروپ میں تقسیم ہونے والی ایم کیوایم 1984 میں سیاسی میدان میں اتری تھی۔ اختلافات کا یہ پہلا موقع نہیں۔ ايم کيو ايم (مہاجر قومی موومنٹ) کی بنیاد 1984ء میں کراچی میں پڑي...

کراچی: سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان دو دھڑوں میں بٹ گئی، بہادرآباد اور پی آئی بی گروپ میں تقسیم ہونے والی ایم کیوایم 1984 میں سیاسی میدان میں اتری تھی۔ اختلافات کا یہ پہلا موقع نہیں۔

ايم کيو ايم (مہاجر قومی موومنٹ) کی بنیاد 1984ء میں کراچی میں پڑي ۔ سال 1992ء ميں ايم کيو ايم کے خلاف فوجي آپريشن کے نتيجے ميں ايم کيو ايم حقيقي سامنے آئي ۔سال1997ء ميں ايم کيو ايم کا نام مہاجر قومي موومنٹ سے متحدہ قومي موومنٹ کر ديا گيا ۔

سال 2016ء ميں ايم کيو ايم سے لاتعلقي اختيار کرنے والے سابق ناظم کراچي مصطفيٰ کمال نے پاک سرزمين پارٹي کے نام سے نئي سياسي جماعت کي داغ بيل ڈالي ۔

تئیس اگست 2016ء کو رابطہ کميٹي کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے باني ايم کيو ايم سے لاتعلقي کا اظہار کرکے ايم کيو ايم پاکستان نامي سياسي جماعت کے قيام کا اعلان کيا۔

نو نومبر 2017ء کو ايم کيو ايم پاکستان کے عامرخان گروپ نے ڈاکٹرفاروق ستارکے خلاف بغاوت کي کوشش کي جس پر قابو پا ليا گيا۔

گزشتہ روز بھي ڈاکٹر فاروق ستار گروپ اور عامر خان گروپ کے ہونے والے الگ الگ اجلاسوں نے ايم کيو ايم پاکستان ميں پروان چڑھنے والے اختلافات کو واضح کرديا ۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube