شریف خاندان کی آج پھر نیب عدالت میں پیشی

February 6, 2018

اسلام آباد : نا اہل وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تین، جب کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایک نیب ریفرنس کی سماعت آج ہوگی، نیب پراسیکیوٹر نیب عدالت پہنچ گئے۔ سماعت کا آغاز نو بجے سے ہونا تھا تاہم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی عدم موجودگی کے باعث سماعت کو دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کیس کی سماعت آج ہوگی، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی عدم موجودگی کے باعث سماعت کو آج دن دو بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

 

 

آج ہونے والی سماعت میں استغاثہ کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے علاوہ ایون فیلڈ پراپرٹیز کے ضمنی ریفرنس میں شامل کیے گئے، دو غیر ملکی گواہوں کا وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی تاریخ کا بھی تعین کیا جائے گا۔  اس موقع پر جووڈیشل کمپلیکس کے اندر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جب کہ اصافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کےخلاف 3 نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کریں گے۔ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی 27 ویں، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی 24ویں سماعت ہوگی۔

نواز شریف 16ویں مرتبہ بطور ملزم عدالت میں پیش ہوں گے۔ تینوں ریفرنسز میں مجموعی طور پر 39 میں سے 24 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر نیب کے برطانیہ میں مقیم دو غیر ملکی گواہوں راجا اختر اور فرانزک ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلی کی وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کی تھی۔ دونوں گواہوں کا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے بیان ریکارڈ کیا جائے گا جس کے لیے تاریخ کا تعین نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے مشاورت کے بعد ہوگا۔ سماء

Email This Post
 
 

One Comment

  1. Ammar Group   February 6, 2018 10:53 am/ Reply

    ALLAH is khandan ko ibrat ka nishasn banega INSHA ALLAH

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.