Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

ایم کیوایم میں پھرکچھ ہونےوالاہے،فاروق ستارنےاہم ہدایت جاری کردی

SAMAA | - Posted: Feb 5, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 5, 2018 | Last Updated: 4 years ago

کراچی: ایم کیوایم پاکستان میں پھر کچھ ہونےکی اطلاعات زیرگردش ہیں۔ پارٹی کے سربراہ فاروق ستارنےارکانِ اسمبلی،سینیٹرزکوپی آئی بی پہنچنےکي ہدايت کردی ہے۔ ذرائع نے دعوی کیاہےکہ پھوٹ سینیٹ ٹکٹ دینےکےمعاملےپرپڑی ہے۔ سماءکےمطابق ایم کیوایم پاکستان کے دو علیحدہ اجلاس مختلف مقامات پرہورہےہیں۔ پی آئی بی میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کا اجلاس فاروق ستارکی صدارت...

کراچی: ایم کیوایم پاکستان میں پھر کچھ ہونےکی اطلاعات زیرگردش ہیں۔ پارٹی کے سربراہ فاروق ستارنےارکانِ اسمبلی،سینیٹرزکوپی آئی بی پہنچنےکي ہدايت کردی ہے۔ ذرائع نے دعوی کیاہےکہ پھوٹ سینیٹ ٹکٹ دینےکےمعاملےپرپڑی ہے۔

سماءکےمطابق ایم کیوایم پاکستان کے دو علیحدہ اجلاس مختلف مقامات پرہورہےہیں۔ پی آئی بی میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کا اجلاس فاروق ستارکی صدارت میں ہورہاہے۔

بہادرآبادمیں ایم کیوایم کےرہنما عامرخان کی صدارت میں اجلاس میں شریک ہیں۔ عامرخان کےاجلاس ميں کنورنوید،وسیم اختر،نسرین جلیل ودیگرشرکت کررہےہیں۔

فاروق ستارنے ایم کیوایم کے رہنما ارکان قومی اسمبلی، سندھ اسمبلی،مئیر،چئیرمین،وائس چئیرمین ، کونسلر اورتنظیمی کمیٹی کے اراکین کو  پی آئی بی میں ایم کیوایم کے دفترفوری طورپر پہنچنےکی ہدایت کی۔ ایم کیوایم کےمشترکہ اجلاس میں سینیٹ ٹکٹ کےلئے4ناموں پراتفاق ہواتھا۔فروغ نسیم،نسرین جلیل،امین الحق،شبیرقائم خانی کےنام پرایم کیوایم قیادت متفق تھی۔ فاروق ستار کی جانب سے کامران ٹیسوری کوبھی ٹکٹ دینے کاکہاگیا جس پر ایم کیوایم رہنماؤں نے خفگی کااظہار کیا۔

عامرخان کےایم کیوایم رہنماؤں سے شکوےشکایت

پی آئی بی کالونی میں فاروق ستار کی رہائش گاہ کےباہر بڑی تعداد میں کارکنان جمع ہیں۔ کارکنان ڈاکٹرفاروق ستارکےحق میں نعرے لگارہے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube