Monday, March 8, 2021  | 23 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

فورسز کی کارروائی،افغان خفیہ ایجنسی کے 4 کارندے گرفتار

SAMAA | - Posted: Feb 4, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 4, 2018 | Last Updated: 3 years ago

کوئٹہ : بلوچستان ميں سيکيورٹي فورسز کي تابڑ توڑ کارروائياں جاري ہيں، پشين سے افغان خفيہ ايجنسي کے چار کارندے پکڑے گئے۔ کوئٹہ ميں امن وامان کے پيش نظر دفعہ ايک سو چواليس نافذ کر دي گئي۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں فورسز دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے خلاف مزید ايکشن میں آگئیں۔ پشین کے علاقے سرخاب میں ایف سی اور لیویز نے سرچ آپریشن کے دوران افغان خفیہ ایجنسی کے چار کارندوں سمیت 8 افراد گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ، دستي بم اور افغان پاسپورٹس برآمد بھی کیے گئے۔

دوسری جانب کوئٹہ ميں 10 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پابندی کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ پابندی امن وامان کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube