شیخوپور میں گیس پلانٹ میں دھماکا،10 افراد زخمی

February 4, 2018

شیخوپورہ : شیخوپورہ میں گیس پلانٹ میں ری فلنگ کے دوران باوزر دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے اور آگ لگنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر واقع سعودی گیس پلانٹ میں ری فلنگ کے دوران باوزر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد آگ لگ گئی، آگ نے قریبی دو پیپر ملوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

دھماکے اور آگ لگنے سے 10 افراد بھی زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد 9 زخمیوں کو ڈسچارج کردیا گیا، جب کہ ایک زخمی کو لاہور ریفر کردیا۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے عملے نے دونوں پیپرز ملز میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے تاہم گیس پلانٹ میں آگ پر بجھانے کا عمل جاری ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

One Comment

  1. Ahmed Shameel   February 4, 2018 12:15 pm/ Reply

    Samaa Tv No 1 Channel in Pakistan

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.