Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

سوات میں فورسز پر خودکش حملہ، 11 اہلکار شہید

SAMAA | - Posted: Feb 3, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 3, 2018 | Last Updated: 3 years ago

سوات : سوات کے علاقے کبل میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے میں افسر سمیت 11 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 13 اہلکار زخمی بھی ہیں، آئی ایس پی آر نے تصدیق کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا...

سوات : سوات کے علاقے کبل میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے میں افسر سمیت 11 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 13 اہلکار زخمی بھی ہیں، آئی ایس پی آر نے تصدیق کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  واقعے میں 3 اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ اسپتال میں زیر علاج شدید زخمی 8 اہلکار بھی شہید ہوگئے، جس کے بعد شہداء کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق خودکش حملہ پاک فوج کے اسپورٹس یونٹ ایریا پر کیا گیا، واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں اور تحقیقات شروع کردی گئیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube