خستہ مکان کی خستہ چھت ننھی بچی کی جان لے گئی

Samaa Web Desk
February 3, 2018

پاکپتن : پاکپتن کے علاقے ملکہ ہانس میں خستہ حال مکان کی چھت گر گئی۔ دادی، پوتے اور پوتی سمیت ملبے تلے دب گئی، تاہم کم سن بچی جاں بحق ہوگئی۔ دادی اور پوتے کو زندہ نکال لیا گیا۔

پاکپتن کے علاقے میں چھت گرنے کا واقعہ ملکہ ہانس میں چٹیانوالہ کے مقام پر پیش آیا۔ واقعہ کے فوری بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کی۔

 

بیالیس سالہ ذاکرہ بی بی اور اُس کے ایک پوتے کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، جب کہ پانچ سالہ طیبہ جانبر نہ ہوسکی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سماء