عاصمہ کیس،مرکزی ملزم کیلئے لڑکی جاسوسی کرنیوالا ملزم گرفتار

February 3, 2018

کوہاٹ : کوہاٹ کے علاقے میں میڈیکل تھڑ ایئر کی طلبہ عاصمہ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پولیس نے مرکزی ملزم مجاہد اللہ کو فرار کرانے میں مدد فراہم کرنے والے سہولت کار شاہ زیب کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے میں میڈیکل تھڑ ایئر کی طلبہ عاصمہ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پولیس نے مرکزی ملزم مجاہد اللہ کو فرار کرانے میں مدد فراہم کرنے والے سہولت کار شاہ زیب کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مرکزی ملزم کا قریبی دوست ہے۔ ملزم شاہ زیب نے ملزم مجاہداللہ کو فرار ہونے میں بھی مدد فراہم کی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم مقتولہ کی جاسوسی بھی کرتا رہا، ملزم شاہ زیب کو صادق اللہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ آج دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سماء

Email This Post
 
 

One Comment

  1. Ammar Group   February 3, 2018 10:44 am/ Reply

    kitni bar griftar hoga ye mulzim kya horah ha ye?

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.