Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

انسداد دہشتگردی تعاون بڑھانے کے خواہشمند ہیں، جاپانی وزیر

SAMAA | - Posted: Jan 4, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 4, 2018 | Last Updated: 3 years ago

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیر خارجہ تاروکونو نے ملاقات کی، جس میں دہشت گردی اور خطے کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے...

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیر خارجہ تاروکونو نے ملاقات کی، جس میں دہشت گردی اور خطے کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے تو انہیں چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

جاپان کے وزیر خارجہ تاروکونو کو علاقائی سلامتی کیلئے تعاون اور دہشت گردی پاکستانی کیخلاف کردار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور سراہا۔ ان کا کہنا ہے کہ جاپان پاکستان کے ساتھ سلامتی کے شعبے میں تعاون بالخصوص انسداد دہشت گردی کو مزید بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

جاپانی وزیر خارجہ نے آئی ڈی پیز کی بحالی اور پاک افغان سرحد کیلئے اسکیننگ آلات کی فراہمی کے حوالے سے بھی عسکری حکام آگاہ کیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube