کسانوں سے یکجہتی کیلئے ریلی، گرفتار پی ٹی آئی کارکنان رہا

January 4, 2018

 

کراچی : کسانوں سے یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی پی ٹی آئی کی ریلی سے گرفتارکیے گئے کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنان نے آرٹلری میدان تھانے میں رہائی سے قبل ہنگامہ آرائی کی اور سندھ پولیس اورحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، کارکنان نے تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں کوگالم گلوچ بھی کی، پی ٹی آئی کی کسان ریلی میں 6 پولیس اہلکارزخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ کسانوں سے یکجہتی کیلئے میٹروپول ہوٹل کے قریب جمع ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جب وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب جانے کی کوشش کی تو پولیس کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کردیا، حلیم عادل شیخ سمیت 20 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.