شادی کی تقریب میں فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق 4 زخمی

January 4, 2018

لاہور: شادی کی تقریب میں دوگروپوں میں فائرنگ سے رکن قومی اسمبلی کے بھتیجے سمیت دوافرادجاں بحق جبکہ چارزخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق جوہرٹاون میں دو گروپوں حاجی اسلم اوراشرف میں فائرنگ ہو گئی جس سےچھ افراد زخمی ہو گئےزخمی ہونےوالے افراد کواسپتال منتقل کیا جہاں رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھرکا بھتیجا جاں بحق ہوگیا۔

زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےیسین نامی شخص نےبھی جناح اسپتال میں دم توڑدیا، پولیس نےدونوں گروپوں کے آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ سماء