ثبوت ہیں تو پیش کریں، ترجمان پاک فوج کا نواز شریف کے بیان پر ردعمل

Samaa Web Desk
January 3, 2018

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر نے نواز شریف کی طرف سے انجینئرڈ سیاست کے الزام پر تبصرے سے انکار کردیا، بولے کہ پہلے بھی کہا تھا کوئی ثبوت ہے تو پیش کیا جائے۔

نواز شریف کی طرف سے انجینئرڈ سیاست سے متعلق الزام پر سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں سیاسی سوال ہے جواب نہیں دیں گے، پہلے بھی کہا ہے شواہد ہیں تو پیش کئے جائیں۔

وہ بولے کہ ٹرمپ دھمکیوں پر تمام پاکستانی ایک ہیں، پاکستانی قیادت کی طرف سے مؤثر جواب دیا جارہا ہے، امریکی ایکشن ہوا تو عوامی امنگوں کے مطابق جواب دیا جائے گا۔

مزید جانیے : پردےکےپیچھےکارروائیاں نہ رکیں توثبوت عوام کےسامنےرکھ دوں گا

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں کی ہیں، پاکستانی کارروائیوں کے اثرات آنیوالے وقت میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے گئے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج نیب کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سنگین الزامات لگائے، بولے کہ پس پردہ کارروائیا نہ رکیں تو ثبوت عوام کے سامنے لائیں گے۔ سماء

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.