آصف زرداری نے نواز شریف کے رازوں کو فتنہ قرار دیدیا

Samaa Web Desk
January 3, 2018

اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری بھی نواز شریف کے رازوں سے پردہ اٹھانے کے دعوے پر بول پڑے، کہتے ہیں حکومت بھی میری، مشینری بھی میری، پھر بھی کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، لگتا ہے نواز شریف کا دورہ سعودیہ کامیاب نہیں ہوسکا، یہ راز نہیں فتنہ ہیں۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے میاں نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، بولے کہ لگتا ہے نواز شرف کا دورہ سعودیہ کامیاب نہیں ہوسکا، 4 سال تک راز چھپائے، کاش اسی وقت بتادیتے، یہ راز نہیں فتنہ ہیں۔

مزید جانیے : پردےکےپیچھےکارروائیاں نہ رکیں توثبوت عوام کےسامنےرکھ دوں گا

ان کا کہنا ہے کہ کیا ہم اقتدار میں لائے گئے ہیں؟، حکومت بھی میری، مشینری بھی میری، پھر بھی کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا؟، اللہ نواز شریف کا عمرہ قبول کرے، جب ہمارا مینڈیٹ چوری ہوتا تھا اس وقت تو نواز شریف نہیں بولے۔ سماء