وفاقی کابینہ نے مردم شماری کے عبوری نتائج کی منظوری دیدی

January 3, 2018

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے مردم شماری کے عبوری نتائج کی منظوری دے دی، ملک کی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار 520 ہے، ادارہ شمارت نے نتائج کے اجراء کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے مردم شماری کے عبوری نتائج منظوری دے دی، ادارہ شماریات نے مردم نتائج کے اجراء کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ضلع، تحصیل اور بلاک سطح کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جارہا ہے، ریکارڈ فراہمی کا مقصد عام انتخابات 2018ء کا بروقت انعقاد ہے، مردم شماری کے عبوری نتائج کے تحت ملک کی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار 520 ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی آبادی 11 کروڑ 12 ہزار 442، سندھ کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار 51 نفوس پر مشتمل ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں 3 کروڑ 5 لاکھ 23 ہزار 371  افراد آباد ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 44 ہزار 408 ہے، وفاقی دارالحکومت کی آبادی 20 لاکھ 6 ہزار 572 اور فاٹا کی آبادی 50 لاکھ ایک ہزار 676 ہے۔ سماء

  Email This Post

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.