پاک بحریہ کا ملک میں تیار جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

Samaa Web Desk
January 3, 2018

کراچی: پاک بحریہ نے اندرون ملک تیارکردہ نیول میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کےمطابق پاک بحریہ نے بحری جارحیت کامنہ توڑجواب دینےکی صلاحیت کامظاہرہ کیا۔پی این ایس ہمت نےاندرون ملک تیارکردہ حربہ نیول میزائل فائرکیا۔

ترجمان نے بتایاکہ میزائل سطح آب سےسطح آب پرمارکرنےکی صلاحیت رکھتاہے۔

ترجمان پاک بحریہ نےبتایاکہ میزائل نےہدف کوپوری کامیابی سےنشانہ بنایا۔نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نےفائرنگ کامظاہرہ دیکھا۔ایڈمرل ظفرمحمودنےنیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پراظہاراطمینان کیا۔ سماء