سال نو پر نوجوانوں نے گاڑی پولیس اہلکاروں پر چڑھادی، ایک جاں بحق

Samaa Web Desk
January 1, 2018

لاہور : لاہور میں ناکے پر ڈیوٹی پولیس کانسٹیبل کی آخری ثابت ہوئی، تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، گاڑی مصطفیٰ ولد منیر احمد کے نام پر رجسٹرڈ ہے، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

نیو ایئر نائٹ پر مستی نے پولیس کانسٹیبل کی جان لے لی، کانسٹیبل مستنصر اور قاسم ڈیفنس میں ناکے پر تعینات تھے کہ تیز رفتار کار بے قابو ہوئی اور پولیس بیرئیر سے ٹکرا گئی۔

گاڑی کی ٹکر سے کانسٹیبل مستنصر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا اہلکار شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس اہلکاروں سے ٹکرانے والی کار نئے ماڈل کی ہے جو مصطفیٰ احمد ولد منیر احمد کے نام پر رجسٹرڈ ہے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ کار سعید نامی ڈرائیور چلا رہا تھا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کانسٹیبل مستںصر وزیر آباد کا رہائشی تھا، جس کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ سماء

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.