آپریشن رد الفساد، بلوچستان میں 10 دہشت گرد گرفتار

January 30, 2018

راولپنڈی : آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے، بڑی تعداد میں ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے آپریشن رد الفساد کے تحت ڈیرہ بگٹی اور ڈیرہ مراد جمالی میں کارروائیاں کی، اس دوران 10 دہشت گرد پکڑے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ایف سی کی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں، اسلحہ، دستی بم، ڈیٹونیٹرز اور بھاری مقدار میں گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور ملک دشمنوں کیخلاف آپریشن رد الفساد کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، درجنوں دہشت گرد ہلاک اور سیکڑوں کو گرفتار کرکے اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا جبکہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے کئی جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ سماء