کرم ایجنسی،بارودی سرنگ کا دھماکا، 6 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 30, 2018 | Last Updated: 3 years ago

پارا چنار : کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے مقبل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کرم ایجنسی کے مطابق منگل کی صبح سرحدی علاقے مقبل میں گاڑی بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی۔ المناک حادثے میں چھ افراد جاں بحق ، جب کہ ایک شخص زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو پارا چنار اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube