Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

آرمی چیف جمہوریت کا احترام کرتے ہیں، کوئی خطرہ نہیں

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2018 | Last Updated: 3 years ago

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں عوام تک ثمرات پہنچیں تو جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جمہوریت کا احترام کرتے ہیں، عوام کیلئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشن...

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں عوام تک ثمرات پہنچیں تو جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جمہوریت کا احترام کرتے ہیں، عوام کیلئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ انتخابات وقت پر الیکشن کمیشن کو کرانے ہیں، الیکشن سے متعلق جو بھی حکم ملے گا، فوج عمل کرے گی، عوام کیلئے جو بھی کرنا پڑے گا کریں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف سینیٹ گئے، آرمی چیف قانون کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، ملک میں جمہوریت کا چلنا بہت ضروری ہے، آرمی چیف جمہوریت کا احترام کرتے ہیں، جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچتے رہنے چاہئیں۔

ترجمان پاک فوج کہتے ہیں کہ بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں، پڑوسی ملک کی جانب سے سب زیادہ خلاف ورزیاں 2017ء میں ہوئیں، مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت خلاف ورزی کرتا ہے، سرحد پر بھارت کو بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔

وہ بولے کہ ملک میں استحکام بہت ضروری ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کے حملوں کا الزام بے بنیاد ہے، حقانی نیٹ ورک کا تعلق افغانستان سے ہے، بھارت دہشت گردی سے ہماری توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube