Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

آرمی چیف سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے، عسکری حکام سے ملاقاتیں

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2018 | Last Updated: 3 years ago

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے، عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سری لنکا کی تینوں سروسز کے سربراہان سے ملے جہاں تینوں سروسز ہیڈ کوارٹر میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف نے سری لنکا کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا، کالج کی فیکلٹی اور اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ نے سری لنکا کی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، سری لنکن قیادت نے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا، سری لنکن قیادت نے سری لنکا میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آ رمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سماء / اے پی پی

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube