Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ماحولیاتی آلودگی وپانی فراہمی کیس،امیرہانی واٹرکمیشن کےسربراہ مقرر

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2018 | Last Updated: 3 years ago

کراچی : سپریم کورٹ رجسٹری میں ماحولیاتی آلودگی اور پانی کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق جج امیر ہانی مسلم کو واٹر کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ماحولیاتی آلودگی اور پانی فراہمی کیس میں سپریم کورٹ کے سابق جج امیرہانی مسلم کو واٹر کمیشن کا سربراہ مقررکردیا اور انہیں سپریم کورٹ کے جج کے اختیارات تفویض کر دیئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ وہ جسٹس(ر)امیر ہانی مسلم کا سن کر مایوس کیوں ہو گئے؟۔بھرپور کارروائی کیلئے ہانی صاحب کو مکمل اختیار دیں گے ،ہم غیر معمولی کام کر رہے ہیں رات 12 بجے تک بھی عدالت لگائیں گے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بچپن میں جب شرارت کرتے تھے تو نانی کہتی تھی کہ بھبھوا آجائے گا، جسٹس ثاقب نثار کی اس بات پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میرے ججز رات کو بھی بیٹھ سکتے ہیں،یہ لوگ مجھے اچھا کھانا بھی کھلاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پانی کے منصوبوں میں بجلی کا تعطل نہیں ہونا چاہئے،چیف سیکرٹری صاحب !ہم آپ کی مدد کیلئے آئے ہیں،اگرآپ کو فنڈ نہیں ملتا تو سوچ کر آیا ہوں اپنی تین ماہ کی تنخواہ دوں گا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم کام نہیں رکنے دیں گے لوگوں کا مسئلہ حل کریں گے ،آپ کو دوسروں سے بھی چندہ کر لیں گے ،ان کا کہناتھا کہ سمجھوںگا سندھ حکومت رقم دینے کے قابل نہیں تو یہ بھی کر لیں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube