Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

چھ سالہ بچےسےنازیباحرکتیں کرنےپربیکری ملازم گرفتار

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2018 | Last Updated: 3 years ago

کراچی : کراچی کے علاقے نیپئر میں چھ سالہ بچے کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے پر بیکری ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیپئر میں چھ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور نازیبان حرکت کرنے پر بیکری ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایس ایچ او اعظم خان کے مطابق چھ سالہ بچہ لی مارکیٹ کے علاقے میں واقع بیکری سے سامان لینے گیا تھا، جہاں بیکری میں موجود ملازم نے اسی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق متعلقہ شخص کو دفعہ 377 کے تحت حراست میں لے کر گرفتار کیا گیا ہے، جب کہ اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل چھ سالہ بچے کی بیوہ ماں پولیس کے پاس بچے سے زیادتی کی شکایت لے کر آئی تھیں، جس پر پولیس نے کارروائی کی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube