خواہش ہے تو ہمارے عزم کو آزمالو، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کو جواب

January 14, 2018

اسلام آباد : وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی بھارتی آرمی چیف کے بیان پر پھٹ پڑے، کہتے ہیں کہ غیر ذمہ دارانہ بیان جوہری جنگ کو دعوت دینے کے مترادف ہے، بھارت کی یہی خواہش ہے تو ہمارے عزم کو آزمالے، انشاء اللہ شک جلد دور کردیا جائے گا۔

وزیر خارجہ نے بھی بھارتی آرمی چیف کو آئینہ دکھا دیا، خواجہ آصف  اپنے ٹویٹر پیغام میں کہتے ہیں کہ جنرل راوت کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان ان کے عہدے کے شایان شان نہیں، بیان جوہری تصادم کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کی یہی خواہش ہے تو ہمارے عزم کو آزمالے، انشاء اللہ بھارتی جنرل کا شک جلد دور کردیا جائے گا۔

مزید جانیے : پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر کرارا جواب

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھی بھارتی آرمی چیف کے بیان کو سازشی ذہنیت کی ترجمانی قرار دیا گیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات کو غیر سنجیدہ نہیں لیا جائے گا، غلط اندازے کی بنیاد پر کوئی مہم نہ کی جائے، پاکستان دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.