Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

دو تھانے، زیادتی کے 10 واقعات، تحقیقات صفر

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2018 | Last Updated: 4 years ago

قصور : قصور میں 5 کلو ميٹر کے علاقے ميں 2 تھانے موجود، ڈيڑھ سال ميں زيادتی کے 10 مقدمات بھی درج ہوئے ليکن علاقہ مکينوں کی کوئی سنوائی نہيں ہوئی۔ قصور شہر کے 5 کلو ميٹر کے علاقے میں 2 ، 2 تھانے موجود ہیں ليکن درندہ صفت ملزمان آزاد ہيں۔ قصور کی معصوم پرياں...

قصور : قصور میں 5 کلو ميٹر کے علاقے ميں 2 تھانے موجود، ڈيڑھ سال ميں زيادتی کے 10 مقدمات بھی درج ہوئے ليکن علاقہ مکينوں کی کوئی سنوائی نہيں ہوئی۔

قصور شہر کے 5 کلو ميٹر کے علاقے میں 2 ، 2 تھانے موجود ہیں ليکن درندہ صفت ملزمان آزاد ہيں۔

قصور کی معصوم پرياں پامال ہوتی رہيں، زیادتی کے 10 واقعات رونما ہوچکے ہیں ليکں ڈيڑھ سال سے تھانہ اے ڈويژن اور تھانہ صدر کی پوليس سوئی ہوئی ہے۔

تھانہ صدر کا ایس ایچ او ملک طارق 4 سال سے يہاں تعینات جبکہ ايس ايچ او محمد اشرف تبسم تھانہ اے ڈويژن کے 5 سال سے سربراہ ہيں ليکن آج تک زيادتی کرنے والا ايک شخص نہ پکڑا گيا۔

علاقہ مکينوں کا کہنا ہے کرپٹ ايس ايچ اوز بار بار بلا کر کيس اتنا لمبا کرتے ہیں کہ مدعی خود پريشان ہوجائے، رشوت لے کر کيس کا رخ ہی بدل ديتے ہيں۔

عوام کہتے ہيں ان کرپٹ ایس ایچ اوز کو جب تک ضلع قصور سے نہيں نکالا جاتا، تب تک علاقے میں جرائم کی شرح کم نہیں ہوسکتی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube