چیف جسٹس کا وی آئی پی پروٹوکول پر سڑکیں بند نہ کرنے کا حکم

Samaa Web Desk
January 13, 2018

کراچی : چیف جسٹس نے بڑا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں وی وی آئی پی نقل و حرکت کے دوران سڑک کو دو منٹ سے زیادہ بند نہ کیا جائے۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان نے وی وی آئی پی پروٹوکول سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکم دیا ہے کہ کوئی بھی شخصیت ہووی وی آئی پی پروٹوکول کے نام پر کوئی سڑک دو منٹ سے زیادہ بند نہ کی جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عوام کو مشکلات نہیں ہونی چاہئیں، ہم عوام کو پریشان نہیں دیکھ سکتے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں کوئی بھی سڑک مستقل بند نہیں ہے۔

انہوں نےعدالت کو یقین دلایا کہ وی وی آئی پی پروٹوکول کیلئے سڑکیں دو منٹ سے زیادہ بند نہیں کی جائیں گی، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کریں گے۔ سماء

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.