وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب،رائے شماری آج ہوگی

January 13, 2018

کوئٹہ : بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کے چناؤ کیلئے رائے شماری کا آغاز آج ہوگا، وزارت اعلیٰ کیلئے مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو اور پشتون خوا میپ کے دو امیدواروں عبدالرحیم اور آغا لیاقت میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے رائے شماری آج ہوگی۔ ارکان اسمبلی سے دن ساڑھے گیارہ بجے ہاتھ اٹھوا کر رائے لی جائے گی ،عبدالقدوس بزنجو کی کامیابی کے امکانات، نیا وزیراعلیٰ آج شام پانچ بجے حلف اٹھائے گا۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ کےانتخاب کےلئے گزشتہ روز تین امیدواروں نے صوبائی ا سمبلی سیکریٹر یٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ق لیگ کے رکن میرعبدالقدوس بزنجو کی حمایت میں پانچ کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ پشتو نخوا میپ کی جانب سے وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر عبدا لر حیم زیارت وال اور آغا لیاقت نے کاغذات جمع کرئے۔

عبدالقدوس بزنجو کوق لیگ کےارا کین کےعلاوہ ن لیگ کے منحر ف اور حزب اختلا ف کے اراکین کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے۔ سابق حکومت کی حلیف جماعت نیشنل پارٹی نے نہ اپنا کوئی امیدوار نامزد کیا او رنہ ہی کسی جماعت کی حما یت کی ہے۔

واضح رہے کہ نواب ثناء اللہ زہری نے اپنی ہی جماعت کے ناراض اراکین کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے سے قبل ہی نو جنوری کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نواب ثناء اللہ زہری نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان خان محمد اچکزئی کو پیش کیا تھا، جسے انہوں نے منظور کر کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے 13 جنوری کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.