حکومت نے ناکامی کا ملبہ انٹیلی جنس اداروں پر ڈال دیا

January 12, 2018

اسلام آباد : حکومت نے اپنی ناکامی انٹیلی جنس اداروں پر ڈال دی، مصدق ملک کہتے ہیں سیاستدانوں اور صحافیوں کے بجائے مجرموں کے فون ٹیپ کئے جائیں۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے قصور واقعے پر اپنی ناکامی انٹیلی جنس اداروں پر ڈال دی، حکومتی عہدیدار ایجنسیوں پر برس پڑے، کہتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ایجنسیاں سیاستدانوں اور صحافیوں کے بجائے مجرموں کے فون ٹیپ کریں۔

مصدق ملک نے یہ بھی تسلیم کرلیا کہ پولیس کا کام عوام کی حفاظت ہے، عوام پر سیدھی گولیاں چلانا نہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن اور قصور واقعے سے ثابت ہوا کہ پولیس کو تربیت کی ضرورت ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.