ن لیگ مجھ سے ڈرتی ہے، عائشہ گلالئی

Samaa Web Desk
January 12, 2018

اسلام آباد : عائشہ گلالئی نے صرف عمران کو ہی نہیں ن لیگ اور بلاول بھٹو کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، کہتی ہیں کہ ن لیگ والے ڈرتے ہیں کہ میں کہیں مریم کے برابر نہ آکھڑی ہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے عمران خان کے ساتھ ساتھ ن لیگ اور بلاول بھٹو کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے مجھ پر الزام لگاتے ہیں کہ میں نے ن لیگ سے پیسے لئے، ن لیگ والے تو مجھے اسمبلی میں بات نہیں کرنے دیتے، ان کو ڈر ہے کہ میں کہیں مریم نواز کے برابر نہ آکھڑی ہوں۔

عائشہ گلالئی نے بلاول بھٹو کو بھی سونے کا چمچہ منہ میں لیکر پیدا ہونے والا لیڈر قرار دے دیا، بولیں کہ اس ملک کو ایسے لیڈروں کی کوئی ضرورت نہیں۔ سماء