یورپ سے امریکا، آسٹریلیا سے بھارت تک سماء کے تذکرے

January 12, 2018

کراچی : درد مند دل کی آواز سماء بن گیا، زینب کیلئے سماء کی پکار دنیا پر اثر کرگئی، عالمی نشریاتی اداروں نے سماء کی اینکر کرن ناز کے انٹرویو شروع کردیئے، سماء کی نشریات 3 دن سے انٹرنیشنل میڈیا میں ٹاپ اسٹوری بنی ہوئی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ سے بی بی سی تک سماء پوری دنیا میں چھاگیا، اینکر کرن ناز کا بیٹی کے ساتھ شو یورپ سے امریکا اور آسٹریلیا سے بھارت تک دنیا بھر میں ٹاپ اسٹوری بنا ہوا ہے۔

بھارت میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی شہلا رشید شورا نے سماء کی جراٴت کو سلام پیش کردیا کہ کیسے نامساعد حالات میں رپورٹنگ کرکے مثال قائم کردی، زینب کے ساتھ ہوئے سانحے کو سب کی آواز بنادیا۔

ہندوستان ٹائمز سے نیوز ڈاٹ کام آسٹریلیا تک دنیا بھر میں سماء کے انداز صحافت کو مثال بناکر پیش کیا جارہا ہے۔ سماء