صدر مملکت سے عراق کیلئے نامزد سفیر ساجد بلال کی ملاقات

Samaa Web Desk
January 12, 2018

اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عراق اسلامی دنیا کا اہم ملک ہے، جس سے تعلقات کو پاکستان بہت اہمیت دیتا ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین سے عراق کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ساجد بلال نے ملاقات کی، اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ عراق اسلامی دنیا کا اہم ملک ہے، جس سے ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں عقیدہ اور تاریخ مزید مضبوط بناتے ہیں، اس لئے تعلیم ، ثقافت اور تجارت سمیت زندگی کے دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافہ ضروری ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ باہمی تعاون میں اضافے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، پاکستان اور عراق کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں اضافے کیلئے تسلسل کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اے پی پی

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.