زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات

Samaa Web Desk
January 12, 2018

لاہور: زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے واضح شواہد ملے ہیں جبکہ مزید تحقیقات کے لئے نمونے فرانزک لیبارٹری کو بھجوادئیے گئے۔


پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق زینب کے دونوں بازوؤں کی کلائیاں کاٹی گئیں، ناک اور گلے کے قریب تشدد کا نشان، جبکہ موت گلا دبانے سے ہوئی۔

ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ فوٹوانلارج کرکے اس پر کام کررہے ہیں۔ تمام ثبوت اور شواہد بتا رہے ہیں کہ ان واقعات میں ایک سیریل کلر ملوث ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے زینب کے والد کے اعتراض پر ابوبکرخدابخش کو تبدیل کرکے آر پی او ملتان محمد ادریس کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ سماء

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.