زینب قتل پر قصور میں تیسرے روز بھی احتجاج

Samaa Web Desk
January 12, 2018

قصور: سات سالہ ننھی کلی پر ہونے والے ظلم کے خلاف قصور میں تیسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔


تفصیلات کے مطابق زینب پر ظلم کیخلاف قصور میں تیسرے روز بھی احتجاج کیا گیا جس میں مشتعل مظاہرین نے اسٹیل باغ چوک بلاک کرنے کی کوشش تو پولیس نے ایک بار پھر لاٹھی چارج کردیا۔

سانحہ قصور پر آج تیسرے روز بھی شہر کے تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ کاروباری مراکز اور دوکانیں جزوی طور پر کھلے رہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل قصور میں سات سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے شہر میں مظاہرے جاری ہے۔ سماء