Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم اور آرمی چیف کا چراٹ میں ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 11, 2018 | Last Updated: 3 years ago

 چراٹ : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چراٹ میں اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چراٹ میں ایس...

 چراٹ : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چراٹ میں اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چراٹ میں ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز آمد پر شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، انہیں ایس ایس جی آرگنائزیشن، اس کی صلاحیتوں اور کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا، اس موقع پر ایس ایس جی نے اپنی بعض پیشہ ورانہ مہارتوں اور آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے ایس ایس جی کے زیر استعمال بعض ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی، ایس ایس جی کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے ایلیٹ فورس کی کارکردگی اور دہشت گردی کیخلاف جاری کاوشوں کے دوران اس کی خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نے ایس ایس جی اور مسلح افواج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جن کی قربانیوں سے پاکستان میں امن بحال ہوا۔

وزیر دفاع خرم دستگیر، کور کمانڈر پشاور اور دیگر سینئر فوجی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube