Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 11, 2018 | Last Updated: 3 years ago

کوئٹہ : اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے عبدالقدوس بزنجو کو امیدوار نامزد کردیا۔ وزارت اعلیٰ کے امیدوار کا کہنا ہے کہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، یقین ہے کہ اراکین بلوچستان کی ترقی میں ساتھ دیں گے۔ بلوچستان میں ن لیگ کے وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری کے استعفیٰ کے...

کوئٹہ : اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے عبدالقدوس بزنجو کو امیدوار نامزد کردیا۔ وزارت اعلیٰ کے امیدوار کا کہنا ہے کہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، یقین ہے کہ اراکین بلوچستان کی ترقی میں ساتھ دیں گے۔

بلوچستان میں ن لیگ کے وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری کے استعفیٰ کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے عہدے کیلئے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا، عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کردیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار کے نام کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کیلئے نیشنل پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے پاس جائیں گے۔

عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلیٰ کیلئے نامزدگی پر پارٹی کا مشکور ہوں، امید ہے اراکین اسمبلی بلوچستان کی ترقی میں ساتھ دیں گے، عوام کی اُمید پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، قیام امن اور عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہوگی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube