زینب قتل کیس سےمیراکوئی تعلق نہیں،مشکوک شخص کی وضاحت آگئی

Samaa Web Desk
January 11, 2018

قصور: زینب قتل کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔سوشل میڈیا پر تصویر میں مشکوک قرار دیے گئے وسیم  خٹک نے وضاحت دے دی۔

وسیم خٹک نےبتایاکہ وہ  پاکستان عوامی تحریک کا عہدے دار اور راولپنڈی کا رہائشی ہے۔ اس نے بتایاکہ مرکز کی ہدایت پر زینب کے والدین کو ایئرپورٹ لینے گیا۔ جس نے بھی میری تصویر وائرل کی اسے شرم آنا چاہیے۔  سماء