روٹی کیوں نہیں پکائی؛بھائی کےہاتھوں بہن قتل

Samaa Web Desk
January 9, 2018

فیصل آباد: بھائی نے روٹی پکا کر نہ دینے پر بہن کو قتل کردیا۔پولیس فرار ملزم کی تلاش میں ہے ۔

بھائی تو بہنوں کا مان ہوتے ہیں مگریہاں ایسا لگتا ہے کہ خون سفید ہوگیا۔فیصل آباد کے علاقے کڑی والا میں اٹھارہ سالہ بھائی نے روٹی پکا کر نہ دینے پر قینچی کے وار سے ثناء کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پندرہ سالہ لڑکی کے بچھڑنے پر ماں کا رو رو کر برا حال ہے۔ملزم بہن کو مارنے کے بعد فرار ہوگیا۔

ملزم نے جس بہن کو قتل کیا وہ دوسروں کے کپڑے سی کراس کے خرچے پورے کررہی تھی۔ سماء

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.