Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

الحمداللہ؛وزیراعلیٰ مستعفیٰ ہوگئے؛سرفرازبگٹی کا ٹویٹ

SAMAA | - Posted: Jan 9, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 9, 2018 | Last Updated: 3 years ago

کوئٹہ:سابق وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعلیٰ بلوچستان کے مستعفی ہونے پر شکر ادا کرڈالا۔

بلوچستان میں سیاسی گرما گرمی زوروں پر ہے ، ذرائع سے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرنے کی خبرآئی ہی تھی کہ سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے انہیں مستعفیٰ ہونے پر مبارکباد بھی دے ڈالی۔

سرفراز بگٹی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ الحمداللہ، وزیراعلیٰ بلوچستان مستعفیٰ ہو گئے۔

اطلاعات ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے سے قبل ہی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواب ثناء اللہ زہریگورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ملاقات میں باضابطہ استعفیٰ پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے استعفیٰ کا فیصلہ تحریک عدم اعتماد روکنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد کیا گیا۔

واضح رہے کہ آج شام 4 بجے بلوچستان اسمبلی کےاجلاس میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ اپوزیشن سمیت ن لیگی ارکان بھی تحریک عدم اعتماد لانے والوں میں شامل ہیں۔قواعدو ضوابط کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیےایوان میں 13 ارکان کی موجودگی ضروری ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے 33 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اسے ناکام بنانے کے لیے بھی وزیراعلیٰ کو33 ارکان کی حمایت درکارہوگی۔

بلوچستان اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 65 ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنیوالوں کی تعداد تیس ہوچکی ہے اس طرح سے باغی گروپ کو اب صرف مزید صرف تین ارکان کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی وزیراعلیٰ کی کرسی بچانے کوئٹہ پہنچے تھے لیکن منحرف ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات تک نہیں کی جس کے بعد وزیراعظم نے مزید ایک دن کوئٹہ میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے بعد شاہد خاقان عباسی نے آج تک قیام بڑھا دیا۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے اسمبلی اجلاس کی براہ راست کوریج یا موبائل سے ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube