Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

دوایکڑزمین،40لاکھ کامعاملہ،5افرادقتل

SAMAA | - Posted: Dec 31, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 31, 2017 | Last Updated: 3 years ago

اوکاڑہ: دوایکڑزمین کا تنازعہ پانچ افراد کي جان لے گیا۔پنچايت پرفائرنگ سے چھ افراد زخمي بھی ہوئے۔ گاؤں کي زمين خون سے رنگ گئی۔اوکاڑہ کا علاقہ شنکرداس گولیوں سے گونج اٹھا۔دوايکڑ زرعي زمين کا تنازع حل کرنے کیلئے پنچائیت بلائی گئی۔ مشہود نے فیصلہ ہونے سے پہلے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی۔چاليس سالہ ظفر اور...

اوکاڑہ: دوایکڑزمین کا تنازعہ پانچ افراد کي جان لے گیا۔پنچايت پرفائرنگ سے چھ افراد زخمي بھی ہوئے۔

گاؤں کي زمين خون سے رنگ گئی۔اوکاڑہ کا علاقہ شنکرداس گولیوں سے گونج اٹھا۔دوايکڑ زرعي زمين کا تنازع حل کرنے کیلئے پنچائیت بلائی گئی۔

مشہود نے فیصلہ ہونے سے پہلے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی۔چاليس سالہ ظفر اور دو پنچائیتی موت کے گھاٹ اتار دیے گئے۔دو راہگير بھي گوليوں کا شکار ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق پنچائیتی مشہود کو چالیس لاکھ روپے دلواکرزمین کی صلح کرارہے تھے کہ واقعہ ہوگیا۔

ملزم پانچ ساتھيوں سميت فرار ہے۔پوليس نے مقدمہ درج کرکے کارروائي شروع کردی۔زمین کے تنازع پر پہلے بھی ایک شخص قتل ہوچکا ہے۔  سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube