Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

آرمی چیف کی ہدایت پر دل کے عارضے میں مبتلا بچہ سی ایم ایچ منتقل

SAMAA | - Posted: Dec 29, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 29, 2017 | Last Updated: 3 years ago

راولپنڈی : آرمی چیف نے چلڈرن اسپتال میں زیر علاج بچے کی اپیل سن لی، ویڈیو پیغام جاری ہونے کے 2 گھنٹے کے اندر ہی کور کمانڈر لاہور کو دل کے عارضے میں مبتلا بچے کی مدد کی ہدایت کی، جس کے بعد احسن حسین کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ لاہور کے چلڈرن...

راولپنڈی : آرمی چیف نے چلڈرن اسپتال میں زیر علاج بچے کی اپیل سن لی، ویڈیو پیغام جاری ہونے کے 2 گھنٹے کے اندر ہی کور کمانڈر لاہور کو دل کے عارضے میں مبتلا بچے کی مدد کی ہدایت کی، جس کے بعد احسن حسین کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں زیر علاج بچے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اس نے اپنا نام احسن حسین بتایا، نویں کلاس کے طالبعلم کا کہنا تھا کہ وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہے، اور اس کا علاج ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن ہے جو کہ کافی مہنگا ہے۔

بچے نے ویڈیو پیغام میں لوگوں اور بالخصوص آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے علاج میں مدد کی اپیل کی تھی۔ سربراہ پاک فوج نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری ہونے کے صرف 2 گھنٹے کے اندر نوٹس لیتے ہوئے احسن حسین کے علاج کیلئے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو ہدایات جاری کردیں۔

آرمی چیف کی ہدایت کی روشنی میں احسن حسین کو چلڈرن اسپتال سے سی ایم ایچ لاہور منتقل کرکے اس کا علاج شروع کردیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بچے کی عیادت کی اور ڈاکٹرز سے اس کے علاج سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube