Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

بلوچستان کی اہم شخصیت پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام

SAMAA | - Posted: Dec 20, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 20, 2017 | Last Updated: 3 years ago

کوئٹہ : گورنر بلوچستان پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا، 2 دہشت گرد پکڑے گئے، خودکش جیکٹس بھی برآمد کرلی گئیں۔ وزیر داخلہ بلوچستان کہتے ہیں کہ دہشت گردی کا منصوبہ افغانستان میں بنایا گیا، ملزمان کا تعلق شجاع خانزادہ پر حملہ کرنیوالے گروہ سے ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی...

کوئٹہ : گورنر بلوچستان پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا، 2 دہشت گرد پکڑے گئے، خودکش جیکٹس بھی برآمد کرلی گئیں۔ وزیر داخلہ بلوچستان کہتے ہیں کہ دہشت گردی کا منصوبہ افغانستان میں بنایا گیا، ملزمان کا تعلق شجاع خانزادہ پر حملہ کرنیوالے گروہ سے ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا، گلستان کے علاقے سے 2 دہشت گرد خودکش جیکٹس سمیت پکڑے گئے۔

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گورنر بلوچستان پر حملے کا منصوبہ افغانستان میں بنایا گیا، لزمان کا تعلق سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کو شہید کرنیوالے گروہ سے ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، گرفتار دہشت گردوں حامد بشیر اور منور سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو کوئٹہ کے زرغون روڈ پر مسیحی عبادت گاہ پر دو خودکش بمباروں نے حملہ کیا تھا، پولیس نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا جبکہ دوسرے نے بارود سے بھری جیکٹ دھماکے سے تباہ کی، واقعے میں 9 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube