Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

ہمارے معصوم بچوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، آرمی چیف

SAMAA | - Posted: Dec 16, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 16, 2017 | Last Updated: 3 years ago

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کہتے ہیں ہمارے معصوم بچوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،سانحہ اے پی ایس کے بچوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، وطن دشمنوں کو شکست دینے کیلئے نیشنل ایکشن پلان نےراستہ متعین کررکھا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ اے پی ایس کے تین...

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کہتے ہیں ہمارے معصوم بچوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،سانحہ اے پی ایس کے بچوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، وطن دشمنوں کو شکست دینے کیلئے نیشنل ایکشن پلان نےراستہ متعین کررکھا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ اے پی ایس کے تین برس مکمل ہونے کے موقع پر آرمی چیف نے کہا ہے کہ وطن کے لیے قربانیوں اورشہداء کا احترام کیا جائے۔ ہمارے معصوم بچوں اور انکے بہادر خاندانوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ملک میں قیام امن کے ذریعے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں گے۔

سپہ سالار نے بعد ازاں جہلم میں آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا اور رائفل ایسوسی ایشن کی سینتیسویں مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمرباجوہ نے مقابلوں میں حصہ لینےوالے نشانہ بازوں سے بات چیت کی اور کہا کہ سولہ دسمبر کا دن ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔ ہمارے دشمن نے اس دن ہمیں زخمی کیا۔ سانحے سے قومی عزم وہمت کےساتھ باہرآئے۔

انہوں نے کہا کہ اس جرم کے ذمہ داروں کی مکمل شکست کیلئے ابھی کام کی ضرورت ہے، جس کاراستہ نیشنل ایکشن پلان نے متعین کررکھاہے، سپہ سالار کا کہنا تھا کہ فوجی سطح پراعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں کا حصول جاری رہے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube