Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ظافر قتل کیس، ملزمان کو گواہوں نے شناخت کرلیا

SAMAA | - Posted: Dec 14, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 14, 2017 | Last Updated: 3 years ago

کراچی : کراچی ميں سی ویو پر ظافر کے قتل کے معاملے پر گواہوں نے مرکزی ملزم خاور برنی اور عبدالرحمن کو عدالت میں شناخت کرلیا۔ خاور برنی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ سی ویو پر ریس، جھگڑا اور فائرنگ، نوجوان ظافر قتل کیس میں مرکزی ملزم سمیت دیگر...

کراچی : کراچی ميں سی ویو پر ظافر کے قتل کے معاملے پر گواہوں نے مرکزی ملزم خاور برنی اور عبدالرحمن کو عدالت میں شناخت کرلیا۔ خاور برنی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

سی ویو پر ریس، جھگڑا اور فائرنگ، نوجوان ظافر قتل کیس میں مرکزی ملزم سمیت دیگر کی سٹی کورٹ میں شناخت پریڈ ہوئی، 3 چشم دید گواہوں نے مرکزی ملزم خاور برنی اور عبدالرحمن کو شناخت کرلیا، گواہوں نے 10 ڈمی ملزمان میں سے اصل ملزمان کو شناخت کیا۔

عدالت کو بتایا گیا یہ وہی ملزمان ہیں جنہوں نے گاڑی کو ٹکر ماری، خاور نے چلتی گاڑی میں سوار ہوکر ہماری گاڑی پر فائرنگ کی۔

عدالت نے شناخت پریڈ کے بعد ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا، سیشن جج نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خاور برنی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube