Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

شوہر نے بیوی کو زندہ جلا ڈالا

SAMAA | - Posted: Dec 13, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 13, 2017 | Last Updated: 3 years ago

اوکاڑہ : اوکاڑہ ميں شوہر جلاد بن گيا، دوسری شادی کی اجازت نہ دينے پر بیوی کو جلاکر قتل کر ڈالا، پوليس نے ملزم حنيف کو گرفتار کرليا۔ اوکاڑہ میں شوہر نے سفاکی کی انتہاء کردی، دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر چالیس سالہ محمد حنیف نے پہلی بیوی رابعہ کو زندہ جلاديا۔ محمد...

اوکاڑہ : اوکاڑہ ميں شوہر جلاد بن گيا، دوسری شادی کی اجازت نہ دينے پر بیوی کو جلاکر قتل کر ڈالا، پوليس نے ملزم حنيف کو گرفتار کرليا۔

اوکاڑہ میں شوہر نے سفاکی کی انتہاء کردی، دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر چالیس سالہ محمد حنیف نے پہلی بیوی رابعہ کو زندہ جلاديا۔

محمد حنيف نے چالیس سال کی عمر ميں دوسرا بياہ رچانے کا ارادہ کيا، تو پہلی بیوی ديوار بن گئی، شوہر کو 3 معصوم بچوں کے مستقبل کا سوچنے کا کہا ليکن اس نے ايک نہ سنی اور رابعہ کو مبينہ طور پر پيٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

زخمی خاتون کو تشويشناک حالت ميں جناح اسپتال لاہور ريفر کيا گيا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی، پوليس نے ملزم حنيف کو گرفتار کرليا، جس لڑکی سے شادی کا ارادہ کيا تھا اسے بھی شامل تفتيش کرليا گيا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube