ہوم   >  پاکستان

موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

2 years ago

 

کراچی : موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 22 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے موسم سرما کیلئے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا، صوبہ بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 10 روز کیلئے بند رہیں گے۔

سندھ حکومت کے مطابق جمعہ 22 دسمبر سے 31 دسمبر اتوار تک تعلیمی اداروں میں تعطیل رہے گی جبکہ یکم جنوری 2018ء سے بچے اسکول جائیں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے صوبہ بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر رکھی ہے جبکہ گزشتہ سال بھی موسم کی شدت کے باعث سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا تھا۔ سماء

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں