ہوم   > پاکستان

اے ٹی ایم اسکینڈل کا فراڈیا قانون کی گرفت میں آگیا

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2017 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2017 | Last Updated: 2 years ago

اسلام آباد: اے ٹی ایم اسکینڈل کا بڑا فراڈیا قانون کی گرفت میں آگیا، ایف آئی اے کی تحویل میں ملزم نے ہوشربا انکشافات کردیئے، ملزم نے بھارتی ہیکرز سے براہ راست رابطوں کا اعتراف کیا، ایف آئی اے حکام نے جدید چوروں کی شیطانی چال سے بچنے کیلئے ہدایات بھی دیں۔ دوسرے کا مال...

اسلام آباد: اے ٹی ایم اسکینڈل کا بڑا فراڈیا قانون کی گرفت میں آگیا، ایف آئی اے کی تحویل میں ملزم نے ہوشربا انکشافات کردیئے، ملزم نے بھارتی ہیکرز سے براہ راست رابطوں کا اعتراف کیا، ایف آئی اے حکام نے جدید چوروں کی شیطانی چال سے بچنے کیلئے ہدایات بھی دیں۔

دوسرے کا مال باپ کی جاگیر سمجھنے والا ایف آئی اے کی پکڑ میں آگیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے شکیل درانی کے مطابق ملزم کے براہ راست انڈین ہیکرز کے ساتھ رابطے ہیں۔

اے ٹی ایم اسکینڈل نے ملک بھر میں ہلچل مچا دی تو شہر اقتدار میں قانون کے محافظ چوکس ہوگئے اور موقع ملتے ہی اس ٹیکنیکل چور کو ڈھوک نوسہ سے دھر لیا، ملزم ثاقب گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے رحم و کرم پر ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے رانا عمران کے مطابق یہ ایم ایس آر مشین ہے اس میں ری رائیٹ اور سیف تینوں آپشن ہیں، یہ والا ڈیٹا جو اس کے اندر سیو ہوا ہے اس کے ذریعے بلینک کارڈز کے اوپر ڈیٹا پرنٹ ہوجائے گا، اس طرح اس بندے کے استعمال میں آپ کا کارڈ آ جائے گا۔

صرف یہ نہیں شیطانی چکر چلانے والا ملزم ایک اورگندے دھندے میں بھی ملوث نکلا، ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ فیک آئی ڈی کارڈ بھی بنائے ہوتےہیں پھر ویسٹرن بینک کے تھرو پیسہ ریکور کرتےہیں، یہ خواتین کی بلیک میلنگ میں بھی ملوث ہے نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کرتا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے جعلسازوں کی جادوئی چال سے بچنے کیلئے مفید مشورے بھی دیئے، کہا کارڈ اپنی موجودگی میں ہی استعمال کریں، اے ٹیم ایم مشین استعمال کرتے وقت کسی قسم کی تبدیلی کو نظر انداز نہ کریں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube