Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

لندن میئر صادق خان کا دورہ کراچی،مزار قائد پر حاضری

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2017 | Last Updated: 3 years ago

کراچی :لندن کے میئر صادق خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی نژاد میئر لندن صادق خان اسلام آباد اور لاہور کے دوروں کے...

کراچی :لندن کے میئر صادق خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی نژاد میئر لندن صادق خان اسلام آباد اور لاہور کے دوروں کے بعد گزشتہ رات کراچی پہنچے۔

کراچی آمد پر کراچی کے میئر وسیم اختر، صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر سمیت دیگر حکام نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ مئیر لندن کی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ ایئر پورٹ سے مئیر لندن صادق خان برطانوی قونصل خانے روانہ ہوئے۔

جمعہ کے روز لندن میئر صادق خان نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر، کراچی میئر اور برٹش کونسل کا عملہ بھی مزار قائد پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد صادق خان گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی کریں گے، اس کے بعد وہ گورنر ہاؤس میں دیئے جانے والے اعزازیئے میں شرکت کریں گے اور اسی شام واپس روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے میئر لندن صادق خان واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچیں، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان کا یہ بحیثیت میئر پہلا پاک، بھارت مشترکا دورہ ہے۔ دورے کا آغاز انہوں نے تین دسمبر کو بھارتی شہر ممبئی پہنچ کر کیا۔ صادق خان کے لندن از اوپن کی تھیم سے شروع کیے گئے جنوبی ایشیائی کے پہلے دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے ساتھ ثقافتی اور کاروباری تعاون بڑھانا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube