سمندر میں کشتی الٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی

December 8, 2017

ٹھٹہ: میرپور ساکرو کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی الٹنے سے عورتوں اور بچوں سمیت سترہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سینتالیس افراد کو بچا لیا گیا۔ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق درگاہ مینھ بھٹائی کی طرف جانے والی زائرین کی کشتی سمندر میں الٹ جانے سے خواتین اور بچوں سمیت 100 افراد ڈوب گئے جس میں سے 17 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 47 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔

ایم ایس شیخ زید اسپتال کے مطابق ضلع کے علاوہ کراچی سے بھی امدادی ٹیمیں طلب کرلی گئیں ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.