آصف زرداری کا شہباز شریف کے استعفے کامطالبہ

December 7, 2017

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ کے بعد حکومت مخالف سیاسی رابطے تیز ہوگئے ہیں، اس سلسلے میں اہم ملاقات لاہور میں ہوئی ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملے۔

کیا پی ٹی آئی کے کزن اب چلیں گے جیالوں کے سنگ ؟ کیا مفاہمت کا بادشاہ بھی کرے گا کنٹینر کی سواری ؟ آصف زرداری اور ڈاکٹرطاہرالقادری کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کے لیئے فاتحہ خوانی و اظہار افسوس کیا گیا، آصف علی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں جو ہوا ایسا کبھی نہیں ہوا، دن دیہاڑے نہتے افراد پر گولیاں برسائی گئیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ طاہرالقادری نے ہر دور میں جمہوریت کاساتھ دیاہے، طاہرالقادری سے ہماری پرانی وابستگی ہے۔

زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےبھائی شہبازشریف کوبھی استعفیٰ دیناہوگا،جمہوریت جس طرح نوازاورشہبازشریف چلارہےہیں ایسی نہیں ہوتی۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں شہبازشریف اورراناثناءاللہ کوذمہ دارقراردیاگیا، شہباز شریف اور رانا ثناء سے استعفیٰ لے کر ٹرائل کیا جائے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.