جمہوریت اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتا ہوں، آرمی چیف

December 7, 2017

 

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا ہے ۔

بلوچستان میں انسانی وسائل کی ترقی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور جمہوری اقدارپر یقین رکھتا ہوں،بلوچستان قومی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔

جنرل قمرباجوہ نے کہا کہ بلوچستان شمال سے جنوب اور مغرب سے رابطےکا ذریعہ ہے، 25 ہزار بلوچ طلبہ مختلف فوجی تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں، بلوچستان کے20ہزارجوان مسلح افواج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ کاکول اکیڈمی میں زیرتربیت232کیڈٹس کا تعلق بلوچستان سےہے، پاک فوج قومی سلامتی کیلئےاپنا کرداراداکرتی رہے گی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے تربت میں ایم آئی آر سنٹر کے قیام کااعلان بھی کیا ۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.