پاکستان کی جیلوں میں عورتوں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے؟ اہم انکشافات

December 7, 2017

لاہور: پاکستان کی جیلوں میں عورتوں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے، جانئے انیس سال قید کاٹنے والی چنیوٹ کی رانی بی بی کئی انکشاف کردیئے ۔

جیلوں میں تشدد سہتی عورتیں سالوں سے انصاف کی منتظر ہیں جیل میں بے گناہ انیس سال گزار دئیے چنیوٹ کی رانی بی بی کو باعزت رہائی ملی تو جیل میں گزارے اذیت بھرے دنوں کی کہانی سنا ڈالی۔

کوئی جج ،افسر یا آئی جی آئے تو دوران وزٹ کسی کو سوال کی اجازت نہیں ملتی کوئی سوال یا شکایت کرلے تو تشددکیا جاتا ہے، جیل عملے کی بے حسی بڑھتی ہی گئی جبکہ بھوکے پیٹ کام کرنا دہری مشکلات میں ڈال دیتا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ کہتا تھا ایک بوٹی دو خواتین کھائیں، پیٹ بھر کر کھانا نہیں دیا جاتا بچوں والی ماوں پر بھی تشدد ہوتاہے۔

جیلوں میں تشدد سہتی عورتیں سالوں سے انصاف کی منتظر ہیں، حکومت ان کی مدد کرے، ان کی اپیل سنی جائے جو بے قصور ہیں ان کو بری کیا جائے۔

رانی بی بی کا کہنا ہے کہ جھنگ اور ملتان جیل خواتین کے لئے بہتر ہیں مگر فیصل اباد میں بدترین حالات ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.